لاہور (ٹرینڈ ٹی وی آن لائن )تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی جہاز کی سوڈان کی فضائی حدود سے پرواز کرے گا ۔اسرائیلی العال کمپنی کا ہوائی جہاز کل یوگنڈا جائے گا،153مسافر سوار ہوں گے،حکام
اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے اور صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے بعد سوڈان نے اسرائیلی ہوائی جہازوں کے لیے فضائی حدود کھول دی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے بتایاکہ سوڈان کی تاریخ میںیہ پہلا موقع ہے جب سوڈان کی فضائی حدود کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی کمرشل پروازوں نے یوگنڈا کا سفر کیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ العال کمپنی کا ہوائی جہاز اتوار کو یوگنڈا جائے گا۔ اس پرواز میں 153 مسافر سوار ہوں گے۔ اس کے علاوہ آئندہ منگل کو یوگنڈا سے ایک پرواز اسرائیل کے لیے روانہ ہوگی جو سوڈان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے صہیونی ریاست میں آئے گی۔اس کے علاوہ آئندہ منگل کو کمبوڈیا سے ایک پرواز 250مسافروںکو لے کر اسرائیل روانہ ہوگی۔
مزید خبریں
بل گیٹس,بہتر ہے کرپٹو کرنسی سے نجات حاصل کرلیا جائے
کیپٹن (ر) صفدر,بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کیلئے عدالت سے رجوع
بگ باس سیزن 14 ,بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک نے جیت لیا