گلگت (ٹرینڈ ٹی وی آن لائن) گلگت بلتستان الیکشن کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اب تک ہونے والی ووٹوں کی گنتی میں تحریک انصاف سب سے آگے ہے۔ وفاقی حکمران جماعت کو گلگت بلتستان میں 9 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ پیپلز پارٹی 5 سیٹوں پر آگے ہے۔ یہاں 3 آزاد امیدوار بھی برتری حاصل کیے ہوئے ہیں لیکن گلگت بلتستان کی سابقہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو صرف ایک ہی نشست پر برتری حاصل ہے۔
خیال رہے کہ اب تک 2 نشستوں کے نتائج مکمل ہوچکے ہیں جن میں سے ایک تحریک انصاف اور ایک پیپلز پارٹی نے جیتی ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف جی بی اے 11 کھرمنگ میں تحریک انصاف نے میدان مارا ہے جبکہ جی بی اے گانچھے 3 میں پیپلز پارٹی کو فتح حاصل ہوئی ہے۔
مزید خبریں
کیپٹن (ر) صفدر,بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کیلئے عدالت سے رجوع
وزیراعظم کا دورہ پشاور،ضمنی انتخاب میں شکست کیوں ہوئی
عثمان ڈار نے وزیر اعظم معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑ دیا