کراچی (ٹرینڈ ٹی وی آن لائن ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے دوسرے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 5 کے ایلیمینیٹر ٹو میں ملتان سلطانز نے لاہورقلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان اور تمیم اقبال نے اننگز کا آغاز کیا تاہم قلندرز کی پہلی وکٹ 46 رنز پر گری جب تمیم اقبال 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ،کپتان سہیل اختر بھی محض 5 رنز بنانے کے بعد رائیلی روسو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد حفیظ اور فخر زمان نے لاہور کا سکور 94 رنز پہنچایا اور جس کے بعد وہ 19 رنز بنا کر شاہد آفریدی کو وکٹ دے کر چلے گئے، فخر زمان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 رنز بنائے جس کے بعد وہ بھی پوویلین لوٹ گئے، شاہد آفریدی نے بین ڈنک کو چکما دیکر بڑی وکٹ حاصل کی ۔
لاہور قلندرز کی ٹیم سہیل اختر (کپتان)، فخرزمان، تمیم اقبال، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیو ویزے، محمد فیضان، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور دلبر حسین پر مشتمل ہے جب کہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، ذیشان اشرف، ایڈم لائیتھ، ریلی روسو، روی بوپارا، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، محمد الیاس، عمران طاہراور جنید خان شامل ہیں۔
پاکستان سپر لیگ 5 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں کامیاب ہونے والی ٹیم 17 نومبر کو فائنل میں کراچی کنگز سے مقابلہ کرے گی۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ 5 کو 30 میچز کے بعد مارچ میں ادھورا چھوڑنا پڑا تھا، 8 ماہ بعد ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ کرنے کیلیے مقابلے شروع ہوچکے ہیں اور باقی میچز تماشائیوں کے بغیر نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلے جارہے ہیں ۔
مزید خبریں
پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی
بیٹنگ کے دوران کھڑے ہونے کا انوکھا انداز ! فواد عالم نے راز بتا دیا
کوشش ہوگی راولپنڈی ٹیسٹ جیت کر سیریز جیتیں: مصباح الحق