November 25, 2020

Trend TV

Better Informed Today

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی عالمی وبا کا شکار ہو گئے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی عالمی وبا کا شکار ہو گئے

کراچی(ٹرینڈ ٹی وی آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ عالمی وبا کی جنگ لڑتے ہوئے خود بھی وبا کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جمعہ کے دن ہلکا بخار محسوس ہوا تھا، عالمی وبا کا ٹسیٹ کروایا تو مثبت آیا۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پر میں نے خود کو آئسولیٹ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو اپنی طبیت کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ اُن کو ہلکا بخار ہے باقی طبیعت کافی بہتر ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں عالمی وبا کے کیسز باقی تمام صوبوں سے زیادہ ہیں۔ اس کے بعد پنجاب کی باری آتی ہے اور پھر خیبر پختونخو میں زیادہ کیسز ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں عالمی وبا کی دوسری لہر سے مزید 19 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جان بحق افراد کی تعداد 7 ہزار 160 ہو گئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 128 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 28 ہزار 48 ہے۔

این سی او سی کی جانب سے اعدادو شمار کے مطابق 3 لاکھ 59 ہزار 32 مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 23 ہزار 824 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ملک میں اسمارٹ لاک ڈاون لگانے سے متعلق ایس سی او سی کا اہم اجلاس آج ہو گا۔ این سی او سی کے پہلے اجلاسوں میں عالمی وبا کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے کافی اقدامات کیے جا چکے ہیں جن میں فیس ماکس کا استعمال کرنا لازمی قرار دیا گیا اس کے علاوہ پنجاب میں کئی علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاوں بھی نافذ کیا گیا۔

سندھ حکومت نے بھی عالمی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں لیکن عوام کی جانب سے حکومت سے مکمل تعاون نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے دوسری لہر میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔