November 25, 2020

Trend TV

Better Informed Today

تحریک اںصاف کے امیدوار فتح اللہ خان

گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کا نام سامنے آگیا

پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان گلگت کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے: سینئر صحافی

 تحریک انصاف کے امیدوار کی 2 ووٹوں سے فتح اہم ہے، اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان گلگت کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔

رات گئے غیر سرکاری اور غیر حمتی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے جمیل احمد کو مخالف امیدوار پر برتری حاصل تھی۔جمیل احمد نے 6848ووٹ پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان 6229 ووٹ اور مسلم لیگ ن کے حفیظ الرحمان نے 2100 ووٹ حاصل کیے تھے۔لیکن حلقے میں ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی گئی تو غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آج پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان کو جمیل احمد پر بر تر ی حاصل ھو گئی ۔

جمیل احمد کی شکست پر رات گئے فتح کا جشن بنانے جیالے بھی غصے میں آ گئے۔بتایا گیا کہ جیالوں کی بڑی تعداد ڈی سی آفس کے باہر سراپا احتجاج بن گئی ، جس کے باعث امن و امان قائم رکھنے کے لیے رینجرز  کو طلب کر لیا گیا ہے۔

سلسلہ میں ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر ہے۔