لاہور: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا ممکنہ دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا، انگلینڈ کی ٹیم اب ستمبر اکتوبر 2021 میں محدود طرز کی کرکٹ کھیلنے پاکستان آسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اگلے سال تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ، ای سی بی اور پی سی بی کے درمیان آئندہ سال جنوری میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے جانے کا امکان تھا ،ذرا ئع کے مطابق انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی فیوچر ٹور پروگرام میں مصروفیات کے باعث دورہ ممکن نہیں ہو سکا ،اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ فرسٹ الیون کی مصروفیات کے باعث اپنی سی ٹیم بھیجنے پر غور کر رہی تھی۔
انگلیڈ کرکٹ بور ڈ کے کچھ عہدیداروں نے سی ٹیم بھیجنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا،بورڈ کا کہنا تھا سی ٹیم بھیجنے کے لئے متعدد انگلش کھلاڑیوں کو ڈبیو کرانا پڑنا تھا۔اب دونوں بورڈز کا تاریخی دورہ پر فل سٹرینتھ بھیجنے پر اتفاق ہو گیا ہے ،اب انگلینڈ کی فل سٹرینتھ ٹیم 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لئے ستمبر 2021 میں ممکنہ دورہ کریگی۔
مزید خبریں
پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی
بیٹنگ کے دوران کھڑے ہونے کا انوکھا انداز ! فواد عالم نے راز بتا دیا
کوشش ہوگی راولپنڈی ٹیسٹ جیت کر سیریز جیتیں: مصباح الحق