November 25, 2020

Trend TV

Better Informed Today

علامہ خادم رضوی کا انتقال کورونا سے ہوا

علامہ خادم رضوی کا انتقال کورونا سے ہوا ، صحافی مبشر زیدی کا دعویٰ

لاہور (ٹرینڈ ٹی وی آن لائن ) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے ہیں ،انہیں طبیعت خراب ہونے پر لاہور کے شیخ زائد ہسپتال لے جا یا گیا جہاں وہ وفات پا گئے ۔ صحافی مبشر زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کی موت کورونا کی وجہ سے ہوئی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ خادم حسین رضوی کی کورونا وائرس کے باعث موت ہو گئی ،پھر صحافی نے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے بتا یا کہ شیخ زائد ہسپتال نے اس بات کی تصدیق کردی ہے ۔واضح رہے کہ علامہ خادم حسین کے فیملی ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان کی موت حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوئی ۔