November 25, 2020

Trend TV

Better Informed Today

شادی کی تقریب میں فحش ڈانس

شادی کی تقریب میں فحش ڈانس، دلہا سمیت 20 افراد گرفتار

کامونکے ( 20ٹرینڈ ٹی وی آن لائن- نومبر2020ء) پنجاب کے علاقے کامونکے میں شادی کی ایک تقریب میں فحش ڈانس کرنے کے الزام میں 5 رقاصاؤں اور دلہا سمیت 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کامونکے میں پولیس نے شادی کی تقریب میں چھاپہ مارا جہاں فحش ڈانس کرتی ہوئی پانچ رقاصاؤں سمیت 20 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ شادی کی تقریب میں فحش حرکات کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں دلہا اور رقاصاؤں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں نازیبا حرکات کرنے پر تمام افراد کو حراست میں لیا ۔