Jan 24, 2021 | 4:00 AM

Trend TV

Better Informed Today

پاکستان نے مودی کے ایک اور ڈرامہ کی قلعی کھول دی

بھارت کی نام نہادناگروٹاواقعہ کی آڑمیں پاکستان کوبدنام کرنےکی سازش

اسلام آباد :پاکستان نے بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد دہشتگرد حملوں میں پاکستان ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کر دیا، بھارت کی نام نہادناگروٹاواقعہ کی آڑمیں پاکستان کوبدنام کرنےکی کوششیں جاری ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا بھارتی وزارت خارجہ کی غیر ملکی سفرا کو جعلی دہشتگرد حملوں پر من گھڑت بریفنگ دی جا رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی طرف سے غیر ملکی سفیروں کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے جعلی حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے پر بریفنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اس وقت پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے ،ان من گھڑت کہانیوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا بھارت جعلسازی،زمینی حقائق کےمنافی پروپگینڈا کر رہا ہے ۔
پاکستان کا کہنا تھا بھارت کیخلاف ڈوزیئرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی کےناقابل تردیدشوا ہد پہلے ہی پیش کرچکےہیں ،اب بھارت نے ڈوزیئرآنےکےبعدپاکستان مخالف پروپیگنڈےمیں اضافہ کردیاہے ،پاکستان کی طرف سے پیش کیے گئے ڈوزیئر نےبھارتی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کوبےنقاب کیا، ڈوزیئرنےبھارت کےدہشت گردوں سےرابطوں کی قلعی کھول کررکھ دی تھی ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بھارتی تردیداورالزامات سےحقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔