May 16, 2021 | 7:24 PM

Trend TV

Better Informed Today

ترکی نے عالمی وبا کی ویکسین تیار کرنے میں بازی مارلی

ترکی نے عالمی وبا کی ویکسین تیار کر لی

ترکی نے عالمی وبا کی ویکسین تیار کرنے میں بازی مارلی

انقرہ: ترکی نے عالمی وبا کی ویکسین تیار کر لی ہے جو اگلے سال مارکیٹ میں آجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے حکومتی پارٹی کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ خوشخبری سنائی۔ اس موقع پر ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکی کی مقامی طور پر تیار ویکسین کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور یہ ویکسین اپریل 2021 میں مارکیٹ میں موجود ہوگی۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ پہلے اپنا ملک کی سوچ خود غرضی پر مبنی ہے۔ ویکسین کو دنیا بھر کے تمام انسانوں کے لیے دستیاب ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روس ، چین اور امریکا نے بھی ویکسین بنانے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد دنیا کے باقی ممالک نے روس ، چین اور امریکا سے ویکسین لینے کے لیے رابطے کیے تاکہ اپنے ملک میں رہنے والوں کو اس وبا سے بچایا جا سکے۔
ادھر این سی او سی کے اجلاس میں بھی اعلیٰ حکام نے وزیراعظم عمران خان سے امریکا اور روس سے ویکسین خریدنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد عمران خان نے عالمی وبا کی روک تھام کے لیے کروڑوں روپے خرچ کرنے کی منظوری دی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے ویکسین حاصل کرنے کیلئے امریکا سے رابط کیا لیکن انہوں نے فوری طور پر ویکسین پاکستان کو دینے سے معذرت کر لی تھی۔ ماہرین کے مطابق امریکا نے معذرت اس لیے کی کیونکہ وہ پہلے اپنے ملک کی ضرورت پوری کرنا چاہتا ہے۔

ادھر چین نے پاکستان کو ویکسین دینے کی حامی بھر لی ہے اور اس حوالے سے آزمائشی ٹیسٹ بھی کر لیے گئے ہیں۔