Jan 23, 2021 | 2:58 AM

Trend TV

Better Informed Today

بلاول بھٹو بھی کرونا کا شکار

بلاول بھٹو بھی کرونا کا شکار

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عالمی وبا کا شکار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پارٹی کے جلسوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں انتخابی مہم میں گزارا، اُن کے جلسوں میں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی تھی۔ عوام کے درمیان زیادہ وقت گزارنے پر وہ عالمی وبا کا شکار ہوں ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بلاول نے اپنے سیاسی مشیر جمیل احمد سومرو کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور شرجیل میمن بھی عالمی وبا کا شکار ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق سندھ میں لوگ ایس او پیز کو عمل درآمد نہیں کر رہے اس لیے وہاں کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق باقی صوبوں کی نسبت سندھ میں عالمی وبا کے کیسز زیادہ ہیں۔ اس لیے حکومت نے ماسک کے استعمال کے علاوہ مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا سے مزید 40 افراد دم توڑ گئے، مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 843 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 306 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 3 لاکھ ، 86 ہزار 198 تک پہنچ گئی۔ جبکہ 3 لاکھ ، 34 ہزار 392 مریض عالمی وبا کو شکست دیکر صحت یاب ہو گئے ہیں۔