Apr 17, 2021 | 10:28 PM

Trend TV

Better Informed Today

قومی ٹیم کے6 ارکان کا عالمی وبا کا ٹیسٹ مثبت آگیا

قومی ٹیم کے سکواڈ میں شامل 6 ارکان کا عالمی وبا کا ٹیسٹ مثبت

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ پہنچنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں شامل 6 ارکان کا عالمی وبا کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ مثبت آنے والوں میں 6 میں سے 2 ارکان پہلے بھی وبا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ کرکٹ سکواڈ کے کرائسٹ چرچ پہنچنے پر ٹیسٹ کیے گئے تھے،کیویز کرکٹ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاکستان سکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے دن ایس او پیزکی خلاف ورزی کی۔لاہور سے روانگی کے وقت دورہ کرنےوالے تمام سکواڈ کے عالمی وبا کے ٹیسٹ منفی آئے تھے۔
واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کا سکواڈ لاہور سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ ہوا جبکہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے کرائسٹ چرچ پہنچی اور 14 روز تک کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کرے گی۔
نیوزی لینڈ روانہ ہونے والی پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈمیں تین ٹی 20 اوردوٹیسٹ میچ کھیلے گی،پی سی بی کے مطابق فخرزمان میں بخارکی علامات پائی گئیں ،ان کی اوردیگرکھلاڑیوں کی صحت کومدنظررکھتے ہوئے انہیں ٹیم سے ریلیز کردیا گیا تھا تاہم بعدازاں فخر زمان کا عالمی وبا کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق قومی سکواڈ کے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل لئے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتائج سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دورہ نیوزی لینڈ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی سی بی کی طرف سے مجھ پر کوئی بھی دباﺅنہیں، ٹیم میں کسی قسم کی کوئی گروپ بندی نہیں جبکہ پاکستانی ٹیم بہتر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔