لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہوگئے اور ان کو بخار کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق قومی ٹیم کا سکواڈ لاہور سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوگیا ،لیکن سکواڈ کے ساتھ فخر زمان نہ جاسکے کیونکہ پی سی بی کے مطابق ان میں بخار کی علامات پائی گئیں ،ان کی اوردیگرکھلاڑیوں کی صحت کومدنظررکھتے ہوئے انہیں ٹیم سے ریلیز کردیاگیا جبکہ کرکٹر نے خود کو مکمل طور پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔
مزید خبریں
عاقب جاوید:جنوبی افریقہ کی ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئن ہے
پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ ریکارڈ پر ایک نظر
ویرات کوہلی کو عمران خان بننے کیلئے دوبارہ پیدا ہونے پڑے گا