نیویارک: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر نے فیس بک، انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ کی طرز پر ‘اسٹوریز’ کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
ٹویٹر نے اس نئے فیچر کا نام ‘ٹوئٹر فلیٹس’ رکھا ہے۔ یہ اسٹوری 24 گھنٹے کے بعد ازخود غائب ہو جائے گی، لیکن صارفین کو یہ بھی سہولت ہو گی کہ وہ اس سے قبل بھی اسٹوری کو ڈیلیٹ کر سکیں گے۔ اس فیچر کے ذریعے ٹویٹر صارفین محدود وقت کے لیے اپنے خیالات، جذبات اور اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرسکیں گے۔ ‘فلیٹس’ میں ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیوز فیس بک اور انسٹا گرام کی طرح ہوم پیج پر سب سے اُوپر نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اور لوگ روز مرہ کے حالات اور واقعات سے آگاہ رہنے کیلئے فیس بک ، انسٹا گرام ، اسنیپ چیٹ اور ٹویٹر استعمال کرتے ہیں۔
جدید دور میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے مشہور ایپس کے مالکان زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے آئے روز کوئی نہ کوئی نیا فیچر متعارف کروا کے اپنی ایپ کو جدید بناتے رہتے ہیں۔
اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹویٹر نے فیس بک، انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ کی طرز پر ‘اسٹوریز’ کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
مزید خبریں
واٹس ایپ صارفین کیلئے انتہائی اچھی خبر ،پریشان ہونے کی ضرورت نہیں
فیس بک، ٹویٹر کو ٹرمپ کے اکاؤنٹس بند کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑ گئی
واٹس ایپ نے بڑی خوشخبری سنا دی,تمام قیاس آرائیاں دم توڑگئیں