لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی اور سامعہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کی خوشخبری کرکٹر کی اہلیہ نے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرا م پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے حسن علی کی اہلیہ بھارتی خاتون سامعہ خان نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنائی ۔
سامعہ خان نے لکھا کہ ’ چاہے کتنا ہی میرا دن خراب کیوں نہ ہو ،لیکن اپنے بچے کی حرکت کو محسوس کرکے ہر چیز ٹھیک کردیتی ہوں۔‘
جیسے ہی سامعہ خان نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس خوشخبری کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور صارفین نے حسن علی اور سامعہ خان کو اس خوشخبری کی مبارکباد دی۔
یاد رہے کہ حسن علی پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر ہیں جو کہ کافی عرصہ سے اپنی انجری کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں جبکہ ان کی شادی گزشتہ سال 20 اگست کو بھارتی خاتون سامعہ آرزو سے ہوئی تھی۔
یہ بھی یاد رہے کہ شادی کی تقریبات دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں شمار ہونے والے دبئی کے سیون سٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی۔
مزید خبریں
پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ ریکارڈ پر ایک نظر
ویرات کوہلی کو عمران خان بننے کیلئے دوبارہ پیدا ہونے پڑے گا
رمیز راجہ:شادی شدہ کرکٹ ٹورنامنٹ‘ میں حصہ لینے کیلئے تیار