لاہور (ٹرینڈ ٹی وی تازہ ترین۔ 27 نومبر2020ء) مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملتان جلسے کے ڈر سے حکومت نے کارکنوں کو گرفتارکرناشروع کردیا ، سیکریٹری داخلہ بنی گالہ سے منظوری کا انتظار کر رہا ہے ، لیکن ملتان جلسہ ہرصورت میں ہوگا ، عوام باہر نکل کر حکومت اور کورونا کو شکست دے گی۔ تفصیلات کے مطابق میدیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملتان میں ہمارے یوسی چیئرمین اور کونسلرز کو گرفتار کیا گیا ، ملتان میں جلسہ گاہ کو بھی کنٹینرز لگا کرسیل کردیا گیا ہے ، قاسم باغ کو جانے والے راستوں میں کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں ، اس صورتحال میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا مقدمہ عمران خان کے خلاف درج ہوگا۔
قبل ازیں اپوزیشن نے جلسے موخر کرنے کے لیے حکومت کو ایک پیشکش کی تھی ، پی پی رہنما مصطفیٰ کھوکر نے کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن کی لیڈر شپ کو آن بورڈ لینے کے لیے نواز شریف اور آصف زرداری کو کال کریں تو جلسے موخر کر سکتے ہیں ، تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کورونا کی صورتحال میں بھی جلسے جلوس کرنے پر بضد ہے جب کہ حکومت وبائی صورتحال میں جلسے کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ، اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن کی لیڈر شپ کو آن بورڈ لینے کے لیے نواز شریف اور آصف زرداری کو کال کریں تو جلسے موخر کر سکتے ہیں۔
مزید خبریں
براڈ شیٹ کیس میں فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا
بختاور بھٹو کی شادی سے متعلق جھوٹی خبروں پر بلاول ہائوس کا ردعمل آگیا
مریم نوازکیخلاف شکنجہ تیار ،شیخ رشید نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا