پیپلزپارٹی کی قیادت نے تصدیق کردی ، بلاول بھتو زرداری یوم تاسیس پر ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے
کراچی (ٹرینڈ ٹیوی تازہ ترین۔ 27 نومبر2020ء) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ملتان میں ہونے والے جلسے میں آصفہ بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کی نمائندگی کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے تصدیق کی ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کورونا مین مبتلاء ہونے کے بعد آصفہ بھٹو زرداری ان کی جگہ جلسے میں شریک ہوں گی جب کہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جماعت پیپلزپارٹی کے فاوَنڈیشن ڈے کے موقع پر ویڈیولنک کے ذریعے سے خطاب کریں گے۔ اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماسک لازمی پہنیں اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط بھی کی جائے۔
مزید خبریں
پہلے ہاتھ چھڑایااب راستے جُدا ،میلانیا ٹرمپ سے دور
براڈ شیٹ کیس میں فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا
بختاور بھٹو کی شادی سے متعلق جھوٹی خبروں پر بلاول ہائوس کا ردعمل آگیا