نائجر : اسلامی تعاون تنظیم میں کشمیر ایشو سے متعلق تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں ،بھارت کی طرف سے کئے گئے پروپگینڈا اس وقت فلاپ ہو گیا جب سعودی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی سے کشمیر ایشوسے متعلق بات چیت کی ۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال سےآگاہ کیا،اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نےکہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون کےفروغ کیلئےپرعزم ہیں،دونوں وزرائے خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر او آئی سی کے کردار سے متعلق تفصیلی بات چیت کی ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،خطےمیں امن وامان اورکوروناصورتحال پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔
واضح رہے47 ویں او آئی سی اجلاس سے قبل ہی بھارتی میڈیا اور سرکار نے یہ پروپگینڈا شروع کر رکھا تھا کہ سعودی عرب نے ایک دفعہ پھر او آئی سی کے اجلاس میں کشمیر ایشو کر ایجنڈے میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے ،سعودی وزیر خارجہ اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات میں کشمیر سے متعلق بات چیت بھارتی ایوانوں میں ہلچل مچا دی ہے ۔
مزید خبریں
پہلے ہاتھ چھڑایااب راستے جُدا ،میلانیا ٹرمپ سے دور
ٹرمپ کا جاتے جاتے ایک اور متنازعہ فیصلہ
چین اور روس کے اعلان نے امریکہ ، بھارتی صفوں میں ہلچل مچا دی