Jan 17, 2021 | 8:19 AM

Trend TV

Better Informed Today

مہوش شادی پر کوئی اعتراض نہیں

مہوش حیات کو بلاول بھٹو سے شادی پر کوئی اعتراض نہیں

کراچی: پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے واضح کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے شادی کرنے میں اُن کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرویو کے دوران مہوش حیات سے جب شادی کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے اپنی پسند کے بارے میں بہت کچھ بتایا۔ ایک اور سوال میں اُن سے پوچھا گیا کہ کیا بلاول بھٹو زرداری سے شادی پر اُن کو کوئی اعتراض ہو گا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اُن کو اعتراض کیوں ہوں گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں مہوش حیات کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کئی نامور ڈراموں کے علاوہ پنجاب نہیں جاوں گی جیسی مشہور فلم میں بھی کام کیا ہے۔ مہوش حیات کی شاندار کارکردگی پر حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں تمغہ امتیاز کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔
معروف اداکارہ سے جب اُن کی محبت بارے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ماضی میں وہ اپنے کام میں بہت مصروف رہی ہیں اور کیریئر بنانے کے چکر میں پیار اور محبت پر کبھی توجہ نہیں دی اس لیے ابھی تک کوئی سچا پیار کرنے والا نہیں مل سکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے مستقبل میں ایسا کوئی اُن کی زندگی میں آجائے جو اُن سے سچا پیار کرے، اور جس سے اُن کی شادی بھی ہو جائے۔

ادھر مہوش حیات نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے ایک گمنام مداح کی جانب سے بھیجے گئے تحفے کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے اس مداح کو پتا ہے کہ میں چاکلیٹ بہت شوق سے کھاتی ہوں۔ انہوں نے اس تحفے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مداح سے گزارش کی ہے کہ وہ سامنے آئے تاکہ اُن کو پتا چل سکے کہ وہ کون ہے۔