May 16, 2021 | 9:14 PM

Trend TV

Better Informed Today

پاکستانی لیبر پر پابندی نہیں لگی: یو اے ای

زلفی بخاری: یو اے ای میں پاکستانی لیبر پر پابندی نہیں لگی

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ان تمام خبروں کی تردید کی ہے جن میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر پابندیاں لگنے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں یا وہاں جاکر روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں پر کوئی لیبر ویزہ کی پابندی نہیں ہے اور اس حوالے سے یو اے ای کی حکومت نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ لیبر ویزہ کے حوالے سے متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی اور ایسی تمام خبریں ٹھیک نہیں۔ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کیا گیا ہے اور انہوں نے ایسی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں تربیت یافتہ پاکستانی لیبر کیلئے بہت جگہ ہے اور ان کی بہت حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ عالمی وبا کی خطرناک صورتحال کے باوجود پاکستانی لیبر میں گیارہ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات پاکستانی مزدوروں کو گولڈن ویزا کی سہولت بھی دے رہا ہے۔

یاد رہے کہ میڈیا میں ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی لیبر پر پابندی لگا دی گئی ہے۔