Jan 23, 2021 | 2:25 AM

Trend TV

Better Informed Today

شاہد آفریدی کی تیز ترین ففٹی کا ایک اور ریکارڑ

بوم بوم شاہد آفریدی کی تیز ترین ففٹی کا ایک اور ریکارڑ

لاہور :سری لنکا پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی کی دھواں دار انٹری ،لالہ نے پہلے ہی میچ میں تباہ کن بیٹنگ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر ففٹی بنا لی ۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے سری لنکا پریمئئر لیگ پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے چوکے اور چھکوں کی بارش کر دی ،لالہ کے بلے نے چوکے چھکوں کی بارش کر دی ،لالہ نے پہلے ہی میچ میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر ففٹی بنا ڈالی ۔
آفریدی کی اننگز میں چھ چھکے اور تین چوکے شامل تھے ،آفریدی نے 23 گیندوں پر 58 سکور کیا ،گال گلیڈی ایٹر کی کپتانی کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے ذمہ دار انگز کھیلتے ہوئے 175 سکور کا ٹارگٹ دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔