اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ معشیت بیمار ہو تو تب ہی آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔ ہم نے کبھی نہیں کہا تھا کہ قرضے نہیں لیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ حقیقت سے پردہ اٹھا تو پتا چلا کہ ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا۔ خارجہ پالیسی کا نام نہیں تھا اور ملک آئسولیشن میں تھا۔ ایسے حالات میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو عالمی سطح پر عزت دلائی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا انداز معذرت خواہانہ نہیں، کوشش ہے ملک کو وہاں لے جائیں جہاں قرضوں کی ضرورت نہ پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی وبا نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا، مضبوط ترین معشیتیں بھی متاثر ہوئیں اس صورتحال میں عمران خان نے انسانی جانوں کو بچانے کے علاوہ کاروبار کو بھی ساتھ لے کر چلنے کی حکمت عملی اپنائی۔
مزید خبریں
اپنے والدین کے ولیمے میں شریک ہونے والا دنیا کا واحد بچہ ‘ دراصل معاملہ کیاہے ؟ آخر کار معلومات سامنے آ گئیں
جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے سعود شکیل کی جگہ آصف علی قومی سکواڈ میں شامل
پب جی کا نیا سیزن یکم اپریل کو جاری کیا جائے گا