Apr 17, 2021 | 10:02 PM

Trend TV

Better Informed Today

سعودی عرب میں بارش اور ژالہ باری

سعودی عرب میں آج موسلادھار بارش ہوگی، ژالہ باری کا بھی امکان

مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور باحہ میں بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی
جدہ(ٹرینڈ ٹیوی تازہ ترین ،28 نومبر2020ء) سعودی عرب میں کئی ماہ کی شدید اور جھلسا دینے والی گرمی کے بعد اب موسم انتہائی سرد اور خوشگوار ہوتا چلا جا رہا ہے۔ خصوصاً گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بارش نے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کر دی ہے۔سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مملکت کے کئی علاقوں میں سردی آچکی ہے۔ اگلے چند روز میں کئی علاقوں میں درجہ حرارت5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جائے گا۔
مملکت میں باقاعدہ موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے۔ کئی علاقوں میں لوگوں نے گرم کپڑے نکال لیے ہیں۔سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج مکہ مکرمہ ریجن ، جازان، عسیر اور باحہ ، قصیم، حائل، تبوک اور شمالی ریجن سمیت متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔