Jan 17, 2021 | 7:58 AM

Trend TV

Better Informed Today

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کابینہ کی منظوری دیدی

وزیراعظم: عمران خان نے گلگت بلتستان کابینہ کی منظوری دیدی

فتح اللہ ، راجاناصر عباس ، سہیل عباس ، شمس لون ، راجا محمد زکریا ، حاجی شاہ بیگ کے ساتھ ساتھ جاوید مناوا ، وزیر کلیم ، اور راجا اعظم بھی کابینہ اراکین میں شامل ہیں ، وزیراعظم حلف برداری میں شرکت کیلئے بدھ کو گلگت بلتستان جائیں گے
اسلام آباد (ٹرینڈ ٹی وی تازہ ترین ۔ 28 نومبر2020ء) وزیراعظم عمرن خان کی طرف سے گلگت بلتستان میں کابینہ کی تشکیل کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فتح اللہ ، راجاناصر عباس ، سہیل عباس، شمس لون ، راجامحمد زکریا ، حاجی شاہ بیگ کو گلگت بلتستان کی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ جاوید مناوا ، وزیر کلیم ، اور راجا اعظم بھی کابینہ اراکین میں شامل ہیں۔
دوسری طرف اسی طرح الیکشن کمیشن نے ٹیکنوکریٹس اور خواتین کی مخصوص نشستوں کا بھی اعلان کردیا ہے جس کے تحت خواتین کی 6 مخصوص اور ٹیکنو کریٹس کی 3 نشستوں کا اعلان کیا گیا ہے ، الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکنوکریٹس کی 3 میں سے 2 نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جبکہ ایک نشست پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی۔