سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کی تدفین کردی گئی، بیگم شمیم اختر کو ان کے خاوند میاں محمد شریف کے پہلو میں جاتی امرا میں سپرد خاک کیاگیا،کل قل خوانی میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔
قبل ازیں سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہباز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کردی گئی ،نماز جنازہ میں شہبازشریف ، حمزہ شہباز ،شاہد خاقان عباسی ،وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر،رانا ثنااللہ،خواجہ آصف، سردار ایاز صادق،پرویز رشید ، راجہ ظفرالحق،چودھری شیرعلی،غلام بلور ،امیر مقام ،کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،نماز جنازہ علامہ راغب نعیمی نے پڑھائی ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
مزید خبریں
اداکارہ میرا نے شادی کا اعلان کر دیا
بابر اعظم کا بال پکڑنے سے قومی ٹیم کا کپتان بننے تک کا سفر
پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے