May 16, 2021 | 8:58 PM

Trend TV

Better Informed Today

پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافہ

ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی زیادہ مضبوط ہونے کی پیشن گوئی

ماہرین کے مطابق آئندہ چند ہفتوں کے دوران پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت 155 روپے جبکہ اماراتی کرنسی کی قیمت 40 روپے تک آ جائے گی

لاہور: امریکی ڈالر اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں مزید کئی روپے کی کمی ہونے کی پیشن گوئی، ماہرین کے مطابق آئندہ چند ہفتوں کے دوران پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت 155 روپے جبکہ اماراتی کرنسی کی قیمت 40 روپے تک آ جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران امریکی ڈالر اور اماراتی درہم کے مقابلے میں واضح بہتری دکھائی ہے۔

3 ماہ قبل پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 168 روپے سے زائد جبکہ اماراتی درہم کی قیمت 45 روپے سے زائد ہو چکی تھی۔ تاہم گزشتہ 3 ماہ کے دوران مسلسل بہتری سے اب پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 160 روپے کی سطح سے نیچے اور اماراتی درہم 43 روپے سے زائد میں دستیاب ہے۔

پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کے حوالے سے پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی کے صدر ڈاکٹر قیصر انیس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی بہترین پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی ترسیلات زر میں مزید اضافہ ہو گا، یوں اماراتی درہم کی قیمت 40 روپے کی سطح تک جا سکتی ہے۔