اسلام آباد (ٹرینڈ ٹی وی تازہ ترین۔ 30 نومبر2020ء) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بھیجی گئی سمری پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے یکم دسمبر سے سوائے ہائی اسپیڈ ڈیزل کے دیگر تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے پٹرول، مٹی کا تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 100روپے69 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 105روپے 43 پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے۔
مزید خبریں
اپنے والدین کے ولیمے میں شریک ہونے والا دنیا کا واحد بچہ ‘ دراصل معاملہ کیاہے ؟ آخر کار معلومات سامنے آ گئیں
جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے سعود شکیل کی جگہ آصف علی قومی سکواڈ میں شامل
پب جی کا نیا سیزن یکم اپریل کو جاری کیا جائے گا