اسرائیلی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت
ریاض: سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات جانے کے لیے اسرائیلی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اسرائیلی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ایسے وقت میں دی گئی ہے جب اسرائیل کی پہلی پرواز متحدہ عرب امارات کے لیے اڑان بھرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ اس اجازت کے تحت اسرائیل کو ہفتے میں 4 دن کے لیے سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
دوسری جانب سعودی عرب کی طرف سے فی الحال خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، اگر سعودی عرب کی جانب سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جاتی تو اسرائیلی ایئر لائن کو متحدہ عرب امارات جانے کے لیے لمبا راستہ طے کرنا پڑتا جو کہ تین گھنٹے سے بڑھ کر آٹھ گھنٹوں تک پہنچ جانا تھا۔
مزید خبریں
پہلے ہاتھ چھڑایااب راستے جُدا ،میلانیا ٹرمپ سے دور
ٹرمپ کا جاتے جاتے ایک اور متنازعہ فیصلہ
چین اور روس کے اعلان نے امریکہ ، بھارتی صفوں میں ہلچل مچا دی