May 16, 2021 | 8:29 PM

Trend TV

Better Informed Today

گلگت بلتستان کو صوبے کی حیثیت دینے کیلئے فوری کام شروع کیا جائے گا: عمران خان

گلگت: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پراونشل اسٹیٹس کے حوالے سے فوری کام کریں گے تاکہ احساس محرومی دور ہوسکے۔

گلگت بلتستان کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور کابینہ کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ کسی وزیراعظم نے گلگت بلتستان کو ایسے نہیں دیکھا جیسے میں دیکھا ہوں۔