Jan 17, 2021 | 8:38 AM

Trend TV

Better Informed Today

انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر ون پوزیشن

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انگلینڈ کی پہلی پوزیشن

لندن : انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو وائٹ واش کر دیا ، سیریز میں تین صفر سے کامیابی نے انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر ون پوزیشن دلادی۔

تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤں میں کھیلے گئے میچ مین جنوبی افریقا نے 191 رنز اسکور کیے ، وان ڈرڈوسن نے 74 اور ڈوپلیسی نے 52 رنز بنائے، جواب میں انگلش ٹیم صرف ایک وکٹ گنوا کر اٹھارویں اوور میں ہدف تک پہنچ گئی۔

مالان 99 اور بٹلر 67 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، دوتوں نے 167 رنز جوڑ کر دوسری وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، مالان مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پائے۔