May 16, 2021 | 8:35 PM

Trend TV

Better Informed Today

کراچی میں مریضہ کا آپریشن ادھورا چھوڑ کر ٹانکے لگا دئیے گئے

کراچی : ڈائو اوجھا ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک 20 سالہ مریضہ کے سینے کی سرجری مکمل کئے بغیر ٹانکے لگا کر آپریشن روک دیا اور مبینہ طور پر اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ دوران آپریشن اس لڑکی کا عالمی وبا کا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائو یونیورسٹی ہسپتال کے سینے کے امراض کے اوجھا انسٹی ٹیوٹ میں 20 سالہ مدیحہ کا آپریشن جاری تھا جب ڈاکٹرز کو مبینہ طور پر اطلاع ملی کہ مریض کا عالمی وبا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس پر انہوں نے آپریشن اسی وقت روک دیا اور مریضہ کو ٹانکے لگا کر اسے وارڈ میں واپس منتقل کر دیا گیا۔