لاہور کی سیشن عدالت نے ٹک ٹاک اسٹارز صندل خٹک اور حریم شاہ کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔
ایڈیشنل سیشن جج نے شہری محمد نعیم کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ دونوں ٹک ٹاک اسٹارز نے میرا سامان چوری کیا ہے ۔
تاہم ماڈل ٹاؤن پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں بتایاگیا کہ دونوں ٹک ٹاک سٹارز کے خلاف تحقیقات کی ہیں اس سے کوئی چوری کا سامان برآمد نہیں ہوا ہے ۔
عدالت نے ماڈل ٹاؤن پولیس رپورٹ کے بعد شہری کی جانب سے دی گئی درخواست خارج کردی ہے ۔
مزید خبریں
گائے کے مالک نے روز کتوں کے بھونکنے کی آواز سن کر سی سی ٹی کیمرہ لگانے کا فیصلہ کیا
عائشہ عمر کے ساتھ میرا سیٹھی نے بھی جنسی ہراسانی کا الزام لگا دیا
عاقب جاوید:جنوبی افریقہ کی ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئن ہے