بیجنگ: چینی سائنسدانوں کا انوکھا کارنامہ،زمین کے کسی بھی مقام پر صرف دو گھنٹے میں پہنچانے والا تیز رفتار ترین انجن بنا لیا،سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہائپر سونک انجن فلائٹ کیلئے بھی بہترین ہے ،صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ انجن دو گھنٹے کے اندر ایک ہوائی جہاز کو دنیا میں کہیں بھی پہنچانے میں طاقت فراہم کرسکتا ہے۔
بیجنگ میں ایک ہائپر سونک وِنڈ ٹنل میں اس انجن کی پروٹو ٹائپ کی آزمائش کی گئی۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ انجن آواز کی رفتار سے 16 گنا تیز رفتار فراہم کرسکے گا،سائندانوں کا کہنا ہے ،ہائپرسونک پرواز کے لئے پہلی حقیقی امید ہوسکتی ہے ، جو آواز کی رفتار سے کئی گنا زیادہ ہے ، اور ایسی کوئی چیز جس سے دونوں عالمی سفر اور خلائی سفر کو گھر سے بہت قریب لاسکیں گے۔
‘سوڈرام جیٹ نامی اس انجن کی کمرشل دسیتابی کے حوالے سے کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی۔
مزید خبریں
ٹرمپ کا جاتے جاتے ایک اور متنازعہ فیصلہ
چین اور روس کے اعلان نے امریکہ ، بھارتی صفوں میں ہلچل مچا دی
جمائما خان نے اپنی فلم میں شبانہ اعظمیٰ کو بھی کاسٹ کر لیا