Jan 23, 2021 | 2:11 AM

Trend TV

Better Informed Today

حارث معراج نے پاک آرمی اور پاکستان کا نام روشن کر دیا

حارث معراج نے پاک آرمی اور پاکستان کا نام روشن کر دیا

اسلام آباد ( 04 دسمبر 2020ء) : پاک فوج نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔پاکستانی کیڈٹ نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کردیا۔پاک فوج کے کیڈٹ حارث معراج نے بہترین غیر ملکی کیڈٹ کا اعزاز حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے کیڈٹ حارث معراج کو رائل ملٹری کالج ڈنٹرون آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بہترین غیر ملکی کیڈٹ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کے کیڈٹ محمد حارث معراج کو آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج سے پاسنگ آؤٹ تقریب کے دوران بہترین غیر ملکی قیادت کا اعزاز دیا گیا ہے۔ جس سے پاک فوج اور ملک کا نام روشن ہوا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فوج کی جونئیر لیڈرشپ کی تربیت کا معیار انتہائی بلند ہے اور وہ اپنے مقصد کے ساتھ کتنے مخلص ہیں۔

اور یہی پاک فوج کی جونئیر لیڈرشپ کے عزم اور اعلی تربیت یافتہ کا مظہر ہے۔