اسلام آباد ( 04 دسمبر 2020ء) : ایف اے ٹی ایف کی کڑی شرائط کے پیش نظر حکومت نے 25 ہزار روپے کا انعامی بانڈز ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 25 ہزار کے انعامی بانڈز کو پرائم بانڈز میں تبدیل کیا جائے گا۔ 25 ہزار کے انعامی بانڈز کی رجسٹریشن کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں کیا جائے گا۔
25 ہزار کے بعد 15 ہزار اور 7 ہزار کے انعامی بانڈز کی رجسٹریشن ہو گی۔ ذرائع کے مطابق انعامی بانڈز فروخت کرتے وقت اسٹیٹ بینک کو آگاہ کرنا ہو گا۔ 25 ہزار کے انعامی بانڈز کی خریداری کے لیے شناختی کارڈ کی شرط بھی رکھ دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے چالیس ہزار روپے مالیت کا پرائز بانڈ ختم کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
دو سال قبل اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے تحت 40 ہزار روپے مالیت کے پرانے رجسٹرڈ پرائز بانڈ کی خرید و فروخت 24 جون سے بند ہوگئی اور انہیں تبدیل کروانے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2020ء تھی۔
مزید خبریں
گائے کے مالک نے روز کتوں کے بھونکنے کی آواز سن کر سی سی ٹی کیمرہ لگانے کا فیصلہ کیا
عائشہ عمر کے ساتھ میرا سیٹھی نے بھی جنسی ہراسانی کا الزام لگا دیا
عاقب جاوید:جنوبی افریقہ کی ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئن ہے