May 16, 2021 | 9:19 PM

Trend TV

Better Informed Today

نیوز اینکر کے باریک لباس سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ

نیوز اینکر کے باریک لباس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

لاہور(ٹرینڈ ٹی وی نیوز) ایک نجی ٹی وی چینل کی نیوز اینکر کے باریک لباس نے پاکستانی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے، گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک نجی ٹی وی چینل کی نیوز اینکر کی تصویر وائرل ہے، نجی ٹی وی کی نیوز اینکر نے خبر نامہ پڑھتے ہوئے ہلکے گلابی رنگ کا نہایت ہی بے باک لباس پہن رکھا ہے،
اینکر کی قمیض اتنی باریک تھی کہ ان کے نیچے پہنے گئے مخصوص کپڑے بھی نظر آ رہے تھے،جیسے ہی منظر لوگوں نے دیکھا تو سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا اور لوگوں نے غم و غصے کے اظہار کے ساتھ مشورے دینے کا بھی آغاز کر دیا خاتون اینکر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شیراز نامی صارف نے کہا کہ جب ٹی وی چینلز پر اس طرح کے کپڑوں میں پروگرام ہوں گے تو پھر افسوسناک واقعات میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا، عمران خان خدارا میڈیا کی بے حیائی پر ہاتھ ڈالیں .شیراز نامی صارف کے اس ٹوئٹ کے بعد تو جیسے تانتا ہی بندھ گیا، سوشل میڈیا پر تنقید کی بھرمار ہو گئی اور کہا گیا ہے کہ اس وجہ سے پاکستان میں آئے روز افسوسناک واقعات ہو رہے ہیں.تنقید کے ساتھ ساتھ کئی صارف اینکر کے حق میں بھی کھڑے ہو گئے، ایک صارف عاقب خان نے کہا کہ باریک لباس پہن لینا کوئی بری بات نہیں ہے۔