بیجنگ : خلائی سائنس میں چین کا بڑا کارنامہ، امریکا کے بعد چین چاند پر جھنڈا گاڑنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین کی نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کی جانے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ پانچ ستاروں والا سرخ چینی پرچم چاند کی سطح پر موجود ہے۔
یہ تصاویر روبوٹک خلائی گاڑی چینگ فائیو پر لگے کمیرے سے لی گئی ہیں۔ یہ گاڑی جمعرات کو چاند کے پتھروں کے نمونے حاصل کرکے واپس زمین کی طرف روانہ ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے چاند پر اپنا پہلا جھنڈا سنہ 1969 میں اپولو 11 مشن کے دوران لگایا تھا۔
مزید خبریں
پہلے ہاتھ چھڑایااب راستے جُدا ،میلانیا ٹرمپ سے دور
براڈ شیٹ کیس میں فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا
مریم نوازکیخلاف شکنجہ تیار ،شیخ رشید نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا