Jan 17, 2021 | 7:50 AM

Trend TV

Better Informed Today

عبدالغفور حیدری :حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا لاہور کا جلسہ

لاہور: جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے دعوی کیا ہے کہ لاہور کا جلسہ حکومت کے خلاف یفرنڈم ثابت ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت نے اگر ملتان جیسا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں، کسی مرحلے پر بھی جیل بھرو تحریک کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل ن لیگ کے رہنما نے کہا تھا کہ لاہور کا جلسہ ضرور ہوگا اور پورے پاکستان سے کارکن شریک ہوں گے۔ انہوں نے حکومت پت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پی ڈی ایم کا جلسہ ہونے لگتا ہے وہاں عالمی وبا آجاتی ہے۔