اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن سےمتعلق بڑے اعلانات کر دئیے ،وزیر اعظم کاکہنا تھا نوازشریف پر بہت سارے کیسز ہیںانہیں عدالت نے سزا دی ہے ،اپوزیشن چاہتی ہےاین آر او دے دیں ،اپوزیشن والے این آ ر او کے علاوہ اور کوئی بات نہیں کرتے،انہوں نے کہا کرسی چھوڑنا پڑی چھوڑ دونگا لیکن این آر او نہیں دونگا ،اپوزیشن ہمیں پہلے دن سے ہی بلیک میل کرنےکی کوشش کر رہی ہے ۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا اپوزیشن کو این آراو دے دیا تو ملک کیساتھ سب سے بڑی غداری ہوگی ،پرویز مشرف نے انہیں لوگوں کو این آر او صرف اپنی کرسی بچانے کیلئے دیا ہے ،اگر اپوزیشن والے سچے ہیں تو حساب دیں اتنا پیسہ کہاں سے بنایا ہے،کرپٹ لیڈر منی ٹریک کا ایک بھی ثبوت دینے میں ناکام رہےہیں، وزیر اعظم کا کہنا تھا بیماری کا بہانہ بنا کر آج لندن میں گھومتے پھر رہے ہیں ، لندن فرار ہونے والا اسحاق ڈار 3 سال سے دندناتا پھر رہا ہے،اپوزیشن والوں کو سوالوں کے جواب دینے کیلئے پارلیمنٹ میں تیار ہوں ،ماضی میں لیے گئے قرضوں کی قسطوں کی ادائیگی بڑا بوجھ ہے۔
مزید خبریں
شبلی فراز:بلاول بھٹو کی سیاست جھوٹ فریب اور کرپشن پر مبنی ہے
پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ ریکارڈ پر ایک نظر
نادیہ خان:صرف چار ماہ قبل ہم اجنبی تھے