کراچی :نیوز ی لینڈ کی طرف سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی سے متعلق خبر پر وسیم اکرم نے خاموشی توڑ دی ،وسیم اکرم کا کہنا تھا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف پاکستانی ٹیم کی واپسی سے متعلق بیان پاکستان کیلئے کافی شرمندگی ہے ،پی سی بی کو چاہیے تھا کہ وہ کرکٹر ز کو پاکستان میں ہی چودہ روز آئسولیشن میں رکھتے ،بابر اعظم تینوں فارمیٹ کا کپتان ہے اسے کرکٹ پر فوکس رکھنا چاہیے ۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا اس وقت قومی ٹیم مشکلات میں ہے ،ہم سب کو سپورٹ کرنا چاہیے ،اگر ایسی ہی صورتحال رہی تو ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے ۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کا 54 رکنی اسکواڈ گزشتہ 10 روز سے نیوزی لینڈ کے شہر کرائس چرچ میں قرنطینہ میں موجود ہے، قومی ٹیم کے 10ممبران کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھےجن میں سے 6 ایکٹیو اور 4 ہسٹارک کیسز ہیں، 6 ایکٹیو کیسز اسکواڈ سے علیحدہ قرنطینہ میں ہیں۔
مزید خبریں
اداکارہ میرا نے شادی کا اعلان کر دیا
بابر اعظم کا بال پکڑنے سے قومی ٹیم کا کپتان بننے تک کا سفر
پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے