Jan 23, 2021 | 2:41 AM

Trend TV

Better Informed Today

شاہ محمودقریشی: اس خطہ کا اور ہمارا مستقبل سی پیک سے جڑا ہے

ملتان :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سے ملکی ترقی اور تبدیلی ہضم نہیں ہو رہی ،تحریک انصاف نے بوسیدہ اور کرپٹ نظام کوختم کیا ،پی ڈی ایم میں شامل سیاستدان ملکی ترقی کے دشمن ہی، اپوزیشن کو اپنی مقبولیت کااندازہ گلگت بلتستان کے انتخابات سے ہو جانا چاہیے تھا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر انتہائی تشویش ہے،انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے سیاست دان عوام کے خیر خواہ کس طرح ہو سکتے ہیں ؟جلسوں سے حکومت ختم ہونے کی امید لگانے والے انتظار کریں،حکومت جلسوں سے نہیں بلکہ آئینی مدت پوری ہونے پر ختم ہوگی ، اپوزیشن کو اپنی مقبولیت کااندازہ گلگت بلتستان کے انتخابات سے ہو جانا چاہیے تھا۔