Jan 23, 2021 | 3:02 PM

Trend TV

Better Informed Today

فیصل مسجد پاکستان میں نماز باجماعت ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث انتظامیہ نے ہال سیل کیا، باجماعت نماز ادا نہیں کی جاسکے گی
فیصل مسجد کے اندرونی ہال کو سیل کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز باجماعت نماز کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی اور انتظامیہ کے کورونا کے حوالے سے جاری احکامات کو نظر انداز کیا گیا۔ جس کے بعد آج دارالحکومت کی انتظامیہ نے مسجد کا اندرونی ہال بند کردیا ہے ۔
ہال کی بندش کے بعد اب مسجد کے ہال میں باجماعت نماز ادا نہیں کی جاسکے گی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 58 افراد انتقال کر گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 3 ہزار 308 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 499 ہو گئی ہے۔