Jan 17, 2021 | 7:06 AM

Trend TV

Better Informed Today

اربوں کی ٹرانزیکشن ایک پنکچر والے کے اکاؤنٹ سے

فیصل آباد کے رہائشی کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 80 لاکھ ٹیکس کا نوٹس بھیجا گیا، غریب شخص ہوں کبھی بینک اکاؤنٹ کھلوایا ہی نہیں، پنکچر لگانے والے شخص کی دُھائی
تفصیلات کہ مطابق ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے اربوں کی چینی خریدنے پر سائیکل کا پنکچر لگانے والے کو 80 لاکھ روپے ٹیکس کا نوٹس بھیجا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق چک نمبر 238 ر ب اعوان والا تحصیل و ضلع فیصل آباد صدر کا رہائشی محمد امتیاز ولد نزیر احمد کمہار اپنے گاؤں میں سائیکل اور موٹرسائیکل کو پنکچر لگا کر اپنے چھوٹے پانچ بہن بھائیوں کی کفالت کرتا ہے۔
گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو لاہور پنجاب کی طرف سے دس صفحات پر مشتمل اسے ایک نوٹس بذریعہ ڈاک ملا ہے جس میں اسے 80 لاکھ 4 روپے ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔