Jan 23, 2021 | 4:13 AM

Trend TV

Better Informed Today

عمران خان :کرپشن اور منشیات کے پیسوں سے کئی لوگ الیکشن جیتے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب افغانستان میں جہاد ہورہا تھا تو پہلی بار منشیات بارے سنا،اللہ کے احکامات پر عمل کرتے ہیں تو ہمیں فائدہ ہوگا،معاشرے کا ناجائز طریقے سے دولت کمانے والوں کو قبول کرنا قابل افسوس ہے،ماضی میں کسی نے بھی منشیات کو ختم کرنے بارے کوشش نہیں کی جبکہ ہمیں نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں اے این ایف ہیڈ کوارٹر ز میں یادگار شہدا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منشیات سے پیسے بنانےوالوں کو پہلے برا نہیں سمجھاجاتا تھا،منشیات سے پیسہ بنانےوالا معاشرے میں قابل قبول ہوتا تھا،کرپشن ،منشیات سے پیسہ بنانے کا نقصان معاشرے کوپہنچا ،پاکستان میں ستر لاکھ افراد منشیات کےعادی بن چکے ہیں جبکہ منشیات،کرپشن کے پیسے سے کئی لوگ الیکشن بھی جیتے تھے۔

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونیکا معاملہ،ڈائریکٹر سمیت 7 افراد معطل
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ گھر میں ایک بھی منشیات کا عادی ہووہ گھر تباہ کردیتاہے،افسوسناک ہے کہ ڈرگ آئس تعلیمی اداروں میں پھیل رہی ہے ،منشیات یونیورسٹیز میں بھی پھیل چکی ہے جبکہ صرف پولیس سے جرائم کی جدو جہد نہیں کی جا سکتی ۔

عمران خان نے کہا کہ منشیات ڈسپلن کومتاثر کرتی ہے ،کردار بدل دیتی ہے ،چاہتاہوں ڈرگ اور کرپشن کے خلاف معاشرہ مل کر لڑے ،ناجائز طریقے سےدولت کمانےوالوں کو معاشرے کاتسلیم کرنابدقسمتی ہے،کرپشن اورمنشیات کی روک تھام کیلئے مل کر کام کرنا ہے،کرپشن اور منشیات پورے معاشرے کیلئے ناسور ہے جبکہ برائی کے خاتمے میں معاشرے کا اہم کردار ہوتاہے،معاشرے کو مل کر منشیات کی لعنت کا مقابلہ کرنا ہے اورآنےوالی نسلوں کو مل کر منشیات سے بچانا ہے ۔