Jan 23, 2021 | 2:59 PM

Trend TV

Better Informed Today

بابراعظم: پر الزام لگانے والی خاتون پر مبینہ قاتلانہ حملہ

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر ہراسگی کا الزام لگانے والی خاتون پر مبینہ قاتلانہ حملہ گیا جس میں وہ بال بال بچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق حامیزہ مختار نامی لڑکی کی گاڑی پر کاہنہ کے قریب فائرنگ ہوئی جبکہ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میری گاڑی پر 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی،حامیزہ مختار نے خود پر قاتلانہ حملے کی درخواست تھانہ کاہنہ میں جمع کرادی۔
قبل ازیں لاہور کی مقامی عدالت نے حامیزہ مختار کی جانب سے بابر اعظم پر ہراسانی کا مقدمہ خارج کردیا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کے وکیل مبشر سجاد کا کہنا تھا کہ خاتون کی جانب سے ہراساں کئے جانے کے الزامات کو پولیس رپورٹ میں غلط بتایا گیا ہے جس کے بعد سیشن کورٹ نے مقدمہ خارج کردیا ہے۔

مبشر سجاد نے مزید کہاکہ کیس کی اگلی سماعت اب 14 دسمبر کو ہوگی جبکہ ہم نے خاتون کے خلاف ثبوت اکٹھے کرلئے ہیں جن کو اگلی سماعت میں عدالت کے سامنے پیش کردیا جائے ۔