اسلام آباد:بھارت نے غلطی سے لائن آ ف کنٹرول پار کرنے والی آزاد کشمیر کی دوبہنوں کو راولاکوٹ پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر حکام کے حوالے کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ دونوں لڑکیوں کو راولاکوٹ پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر حکام کے حوالے کیا گیا ہے ،آزادکشمیر کے علاقے عباس پور سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں ،ثناءزبیر اور لائبہ زبیر غلطی سے ایل او سی پار کرگئیں تھیں جس کے بعد مقبوضہ جموں کشمیر کی پولیس نے دونوں بہنوں کو اپنی حراست میں لے لیا تھا۔
مزید خبریں
ٹرمپ کا جاتے جاتے ایک اور متنازعہ فیصلہ
چین اور روس کے اعلان نے امریکہ ، بھارتی صفوں میں ہلچل مچا دی
جمائما خان نے اپنی فلم میں شبانہ اعظمیٰ کو بھی کاسٹ کر لیا