May 16, 2021 | 8:41 PM

Trend TV

Better Informed Today

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن ختم، ڈائریکٹر سمیت 7 افراد معطل

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے کے معاملے پر ڈائریکٹر سمیت 7 افراد کو معطل کر دیا گیا جبکہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی حکومت کو جمع کرادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے کے معاملے پر رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کمپنی سے ہونے والا معاہدہ بھی ختم ہوچکا، جبکہ کمپنی نے کبھی پوری آکسیجن بھی فراہم نہیں کی، جس رات حادثہ پیش آیا اس وقت بیک اپ بھی موجود نہیں تھا۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ پلانٹ کا عملہ غیر تربیت یافتہ ہے اور 5دسمبرکی رات پلانٹ آپریٹر ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا۔
معطل کئے گئے عملے کے دیگر افراد میں سپلائی چین منیجرعلی وقاص ، فیسلیٹی منیجرطاہر شہزاد ، بائیو میڈیکل انجینئر بلال بابک ، پلانٹ اسسٹنٹ نعمت ،پلانٹ کے ملازمین وحید اور شہزا اکبر شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے معطل افراد کے خلاف مزید انکوائری کا حکم دیتے ہوئے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا۔