ممبئی (ویب ڈیسک) عالمی وبا ءکورونا وائرس کے باعث بھارتی اداکارہ دیویا بھٹنگر جان کی بازی ہار گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ’دیویا بھٹنگر‘ ایک ہفتے سے کورونا وائرس سے لڑ رہی تھیں، طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
34 سالہ اداکارہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ نمونیہ میں بھی مبتلا تھیں اور طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں 26 نومبر کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اداکارہ دیویا بھٹنگر ہسپتال میں داخل ہونے سے قبل کامیڈی شو ’تیرا یار ہوں میں‘ کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔انہوں نے بھارت کے معروف ٹی وی سیریل ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
اس کے علاوہ اداکارہ دیویا بھٹنگر نےبھارتی ڈرامہ’سنسکار‘ اور ’اڑان‘ میں بھی اداکاری کی تھی۔
مزید خبریں
پہلے ہاتھ چھڑایااب راستے جُدا ،میلانیا ٹرمپ سے دور
بختاور بھٹو کی شادی سے متعلق جھوٹی خبروں پر بلاول ہائوس کا ردعمل آگیا
حریم شاہ:مفتی قوی نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا