Jan 24, 2021 | 5:28 AM

Trend TV

Better Informed Today

عثمان بزدار پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں ملے گی

عوام کے تحفظ کیلئے جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، کسی بھی غیرقانونی حرکت پر کاروائی کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی گفتگو
جلسے کی اجازت دینے سے صاف انکار کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کے تحفظ کیلئے جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، کسی بھی غیرقانونی حرکت پر کاروائی کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں صوبائی وزراء، اعلیٰ حکام کورکمانڈر لاہور ماجد احسان اور ڈی جی رینجرز پنجاب، آئی جی پنجاب بھی شریک ہوئے۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں عسکری و سول قیادت کورونا کیخلاف مشترکہ کاوشیں یقینی بنائے گی۔ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔ کورونا مریضوں کے علاج کے لیے وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔