May 16, 2021 | 9:20 PM

Trend TV

Better Informed Today

امریکہ کی چین کے خلاف ایک اور بڑی کاروائی

واشنگٹن:امریکہ نے چین کو معاشی ٹائیگر بننے سے روکنے کیلئے نئی پابندیاں عائد کردیں ،چین کے 14 اعلیٰ افسران پر سفری اور اقتصادی پابندیاں عائد کر دی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے ہانگ کانگ کیلئے قانون سازی میں بہترین کارکردگی اور نا اہلی دکھانے پر حزب اختلاف کے کئی ایک ممبر ان پر سفری اور اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں ،امریکہ نے اس سلسلے میں چین کی نیشنل پیپلزکانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین کو اس دفعہ اپنا ہدف بنایا ،اور ساتھ ہی ساتھ ان کے معاونین پر بھی پابندیاں عائد کر دیں ۔
دفاعی مبصرین کا کہنا ہے ٹرمپ جاتے جاتے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کیخلاف نئے محاذ کھول کر جا رہے ہیں ،جو درحقیقت جوبائیڈن کیلئے کم اور امریکہ کیلئے نئی مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں ،اس سے قبل بھی چین کی کمیونسٹ پارٹی کے کئی عہدیداروں کو نشانہ بنا یا گیا تھا ،ذرائع کے مطابق جن افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں وہ امریکہ کا آئندہ کبھی سفر نہیں کر سکتے ،انٹرنیشنل بینکوں میں ان کے اکائونٹ منجمد کر دئیے گئے ہیں ،آئندہ یہ افراد کبھی کسی امریکی یا غیر ملکی کمپنی سے کوئی لین دین یا معاہدہ نہیں کر سکتے ۔